the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے احترام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا پہلا نمبر ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی ایجنڈا کونسل کے زیر اہتمام بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات نے 132 ممالک کا سائنسی مطالعہ کیا جس کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خواتین کو سب سے زیادہ عزت واحترام دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ خواتین کے احترام کے حوالے سے تیار کی جانے والی رپورٹ سے دراصل اماراتی ثقافت اور روایات سے



متعلق بنیادی سچائی سامنے آئی ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہم خواتین کا بہت احترام کرتے ہیں اور اپنی قوم کی تشکیل کے حوالے سے خواتین کے عزم اور قربانیوں کا احترام کرتے ہیں، اماراتی معاشرہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے لیے مددگار ماحول فراہم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بعض شعبوں میں خواتین مردوں سے بھی آگے نظر آتی ہیں۔

معاشرتی ترقی کے عالمی اشاریے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرتشدد واقعات اور قتل کی شرح بھی سب سے کم ہے جبکہ یہاں پر ثانوی اسکول کی سطح پر بچوں کے داخلے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.